رحیم یار خان: معروف سماجی رہنما چوہدری اکبر علی ملی کی غریب و مستحق افراد کے لیے خدمات، ڈیرے اور گھر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

Spread the love

رحیم یار خان
( میاں طالب حسین،
ڈویژنل بیوروچیف)
ضلع رحیم یار خان کی معروف و ہر دلعزیز سماجی شخصیت چوہدری اکبر علی ملی نادار، غریب اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔ وہ ضرورت مند افراد کے دکھ سکھ میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن عملی اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اکبر علی ملی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور غریب و مستحق لوگوں کے کام آنا ان کا اخلاقی اور انسانی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے اور ان کی دلی خواہش اور کوشش یہی رہتی ہے کہ وہ اس توفیق کو مستحق افراد کی بھلائی کے لیے بروئے کار لائیں۔
چوہدری اکبر علی ملی نے مزید کہا کہ غریب اور نادار گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے موقع پر بھی وہ دل کھول کر ان کا ساتھ دیتے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ ہنسی خوشی اپنا نیا گھر بسا سکیں۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی غریب، نادار یا ضرورت مند شخص کو کوئی جائز کام یا مسئلہ درپیش ہو تو اس کے لیے میرے گھر اور میرے ڈیرے کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، ہر سائل کی بات سنی جائے گی اور حتی المقدور مدد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں