قانونی حلقوں اور وکلاء برادری میں سردار حسن نواز خان نیازی کو ایک انتہائی باوقار، مدبر اور پرکشش شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
، ڈویژنل بیورو چیف)

ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کی ممتاز قانونی شخصیت، چیئرمین ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ (DLM) و دیگر الائنس اور چیئرمین وکلاء بہبود فنڈ رحیم یار خان، سردار حسن نواز خان نیازی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی بالادستی کے لیے بھرپور انداز میں اپنی پیشہ ورانہ و فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
قانونی حلقوں اور وکلاء برادری میں سردار حسن نواز خان نیازی کو ایک انتہائی باوقار، مدبر اور پرکشش شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی اور وکالت کے میدان میں ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند رکھا ہے اور کبھی کسی مصلحت یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا۔ وکلاء برادری کے مابین پیش آنے والے مختلف معاملات اور تنازعات کے حل میں ان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے، جہاں وہ ہر بات اور ہر اقدام کی بنیاد صرف اور صرف میرٹ پر رکھتے ہیں۔
ذرائع اور وکلاء حلقوں کے مطابق، سردار حسن نواز خان نیازی کے پاس جب بھی کوئی معاملہ یا فیصلہ آتا ہے تو انہوں نے ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ہمیشہ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مقدم رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہ سینئر اور جونیئر وکلاء میں یکساں مقبولیت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
بطور چیئرمین وکلاء بہبود فنڈ اور سربراہ ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس، وہ ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان میں وکلاء کو درپیش مسائل کے فوری حل، ان کی فلاح و بہبود اور بار و بینچ کے درمیان مثالی تعلقات کے فروغ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔ وکلاء برادری نے ان کی بے لوث خدمات، اصول پسندی اور میرٹ کی بالادستی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں