مہمار برادری سوہدرہ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریٹائرڈ برگیڈیئر بابر علاؤ الدین گروپ میں شمولیت اور حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Spread the love


سکندر ملک ۔
سٹی سوہدرہ سرکلر روڈ بمقام دارہ مغلاں مہمارا برادری کی جانب سے ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ سابقہ جنرل کونسلر اور امیدوار برائے کونسلر توقیر احمد مانگا کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤالدین گروپ میں شمولیت اور مکمل حمایت کا اعلان کر دیا گیا ۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنائے گئے ۔اور نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے جناب دلشاد مغل صاحب نے ۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے زیادہ ترقیاتی کاموں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا ۔اور ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤدین نے معمار برادری کا گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر ملک اختراعوان ملک فیاض اعوان ۔مسلم لیگ نون انفارمیشن سیکرٹری گجرانوالہ میاں مدثر نریر ۔ چوہدری کوثر چیمہ ۔امیدوار برائے کونسلر ملک طارق ظفر صاحب ۔امیدوار برائے کونسلر افتہار احمد ارائیی صاحب ۔امیدوار برائے کونسلر میاں عمران یعقوب صاحب ۔برائے امیدوار کونسلر عارف قصاب۔قاسمی صاحب بک ڈپو والے۔ ۔ان کے علاوہ معمار برادری کی کثیر تعداد میں شرکت اور پنڈال میں کہیں برادریوں کے لوگوں کی شرکت ۔اخر میں پیر لال شاہ دربار کے سجادہ نشین میر محمد ناصر نے ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائے کی ۔اور مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں