

لاھور عارف چودھری
پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت اور امتیاز گروپ کے چیئرمین رانا امتیاز احمد کی جانب سے اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس جمعہ کو بھی ٹینتھ ایونیو لاھور میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں محمد عمر چودھری
وی او
تقریب میں ممتاز کاروباری اور سیاسی شخصیت نوید چودھری کنسلٹنٹ ڈاکٹر اور اینکر چودھری ڈاکٹر عمر عادل اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف لورز کے صدر پنجاب، اور مسلم لیگ ن آئر لینڈ کے نائب صدر ناصر خان، جو آئرلینڈ میں مقیم ہیں، نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارت کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ظہرانے کی یہ نشست نہ صرف باہمی ملاقات اور خیالات کے تبادلے کا ذریعہ بنی بلکہ برطانیہ، پاکستان اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی کاروباری و سماجی شخصیات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی اہم موقع فراہم کرتی رہی۔شرکاء نے اس خوبصورت روایت اور پرتکلف میزبانی پر رانا امتیاز احمد کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر رانا امتیاز احمد اور رانا علی امتیاز نے تمام مہمانوں کو انکے جمعہ لنچ پر شرکت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ یہ روایت برسوں سے جاری ھے اس جمعہ لنچ دعوت کو میرے بھائ چیئرمین۔ گلبرگ گیلریا نسیم محمد نیاز نے شروع کیا تھا جسے میں نے انکی یاد میں جاری رکھا ھوا ھے
