رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
آر پی او بہاولپور کی زیرِ صدارت کانسٹیبلز
ریویو بورڈ کے سامنے 427 امیدواروں نے اپنے اعتراضات پیش کیے۔ دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران دوڑ، قد اور چھاتی کے مقررہ معیار سے متعلق امیدواروں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اور میرٹ کے مطابق ان کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ریویو بورڈ کے تحت کامیاب قرار پانے والے امیدوار تحریری امتحان اور انٹرویو کے مراحل سے گزریں گے۔ تمام مراحل میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہی حتمی طور پر کامیاب تصور ہوں گے۔
ریویو بورڈ کے چیئرمین آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین تھے، جبکہ ایس ایس پی آر آئی بی اور ایس پی پی ایچ پی بطور ممبران شریک ہوئے۔ تمام مراحل کی نگرانی اے ڈی ملک نجیب مسن نے کی
