(تحریر سکندر ملک )
انسان کی اصل پہچان اس کے نام، تعلقات یا کسی بڑے شخص کے ساتھ کھڑے ہونے سے نہیں بنتی، جی
بلکہ اس کی اپنی قابلیت، محنت، کردار اور سوچ اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ھے۔
اگر آپ کے اندر صلاحیت ھے تو آپ کو اپنی پہچان بنانے کے لیے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔ وقت ضرور لگ سکتا ھے، راستے میں مشکلات بھی آئیں گی، لوگ آپ کو نظر انداز بھی کریں گے، لیکن یاد رکھیں کہ حقیقی قابلیت کبھی زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہتی۔
کسی کے سائے میں کھڑے ہو کر بڑا نظر آنے سے بہتر ھے کہ اپنی محنت سے اپنی جگہ بنائی جائے۔ کیونکہ دوسروں کے سہارے حاصل کی گئی عزت عارضی ہو سکتی ھے، لیکن اپنی محنت سے حاصل کیا گیا مقام ہمیشہ فخر کا باعث بنتا ھے۔
اپنے اندر کی صلاحیت کو پہچانیے، خود پر یقین رکھیے اور خاموشی سے اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیے۔ ایک دن آپ کی پہچان آپ کے الفاظ سے نہیں بلکہ آپ کے کام سے ہوگی۔ یاد رکھیں، اصل کامیابی کسی سے آگے نکلنا نہیں بلکہ خود کو بہتر بنانا ھے۔
