ممتاز صنعت کار چوہدری محمد اسد کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (PFMA) منتخب ہونے پر کاروباری، سماجی اور بینکنگ حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
ڈویژنل بیورو چیف)
ممتاز صنعت کار چوہدری محمد اسد کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (PFMA) منتخب ہونے پر کاروباری، سماجی اور بینکنگ حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایچ بی ایل (HBL) اسلامک کی ٹیم نے رائل فلور اینڈ جنرل ملز کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد میں بزنس ہیڈ احسان الحق، سینئر مینجر ایسٹس زوہیب شیخ اور سینئر ریلیشن شپ مینجر دانش رضا شامل تھے۔ بینکنگ وفد نے چوہدری محمد اسد کو ڈپٹی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفد نے چیئرمین رائل گروپ و سینئر لیڈر فرینڈز بزنس فورم رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RYKCCI) چوہدری عبدالرؤف کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد اسد کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونا علاقے کی کاروباری برادری کے لیے باعثِ فخر ہے اور امید ہے کہ وہ فلور ملز انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور صنعت کے فروغ کے لیے بھرپور اور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ آخر میں میزبانوں کی جانب سے ایچ بی ایل اسلامک کی ٹیم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں