چوہدری محمد اسد کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (PFMA) منتخب ہونے پر کاروباری اور صنعتی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بدستور جاری

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
،ڈویژنل بیورو چیف)

چوہدری محمد اسد کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (PFMA) منتخب ہونے پر کاروباری اور صنعتی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس سلسلے میں سوئفٹ سیلز گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ملک محمد اعجاز نے رائل فلور اینڈ جنرل ملز کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمد اسد کو اس اہم منصب پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور چیئرمین رائل گروپ و سینئر لیڈر فرینڈز بزنس فورم رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RYKCCI) چوہدری عبدالرؤف کو بھی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں ممتاز شخصیات چوہدری محمد افضل، ڈاکٹر صدیق چوہدری اور ڈاکٹر اشرف نون بھی موجود تھے۔ شرکاء نے چوہدری محمد اسد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فلور ملز انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صنعت کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں