ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے زیرِ اہتمام دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں ایک پُروقار اور فکر انگیز سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
ڈویژنل بیورو چیف)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے زیرِ اہتمام دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں ایک پُروقار اور فکر انگیز سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے سابق ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام اور سابق صدر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری نے خصوصی خطاب کیا۔
تقریب کے اسٹیج پر معروف کاروباری شخصیت و پیٹرول پمپ اونر آغا محمد شمس، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان آغا شیر زمان، صدر ڈسٹرکٹ بار مبشر نذیر لاڑ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری ذیشان جہانگیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور صدر صادق آباد بار ایسوسی ایشن چوہدری احمد علی ایڈووکیٹ تشریف فرما تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری نے دعوت و تبلیغ کی اہمیت، معاشرتی اصلاح اور کردار سازی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور معاشرے میں انصاف، رواداری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے ہر طبقے بالخصوص پڑھے لکھے اور وکلاء برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سردار حسن نواز خان نیازی، سید قمبر علی ہمدانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سمیت وکلاء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور مقررین کے خیالات کو بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں