سکندر ملک ۔
علاقہ بھر کے لوگوں کا چوہدری حسیب ربانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ سٹی سوہدرہ میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری حسیب ربانی کی محنت کوشش اور کاوش سے دو خاندانوں میں کئی سالوں سے قتل کا چلنے والا کیس عدالتوں میں منطقی انجام تک پہنچ گیا ۔دو خاندانوں میں صلح کروا کر ایک بہت بڑا نیکی کا کام کیا ۔چوہدری حسیب ربانی نے 13 سالہ پرانے مقدمہ قتل کے فریقین اور مقتول کو علی حسنین کے والد محمد طفیل شکوریہ اور سکندر ولد اسماعیل (جن کو عدالت عالیہ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا دی ۔مقتول کے والدین نے چوہدری حسیب ربانی کی محنت کوشش اور کاوش سے ملزم کو معاف کر دیا ۔اہل علاقہ کی جانب سے چوہدری حسیب ربانی کہ اس اقدام کی وجہ سے بھرپور ستائش ۔چوہدری حسیب ربانی اس سے پہلے بھی علاقہ بھر میں کئی اچھے کام کروا چکے ہیں غریبوں کی مدد ۔بے سہارا لوگوں کی مدد ۔رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم ۔یتیم بچیوں کی شادیوں میں خدمت ۔فلائی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ۔لڑائی جھگڑوں میں صلح صفائی ۔اور اس سے پہلے بھی 302 کے مقدموں میں کئی لوگوں کی صلح کروا چکے ہیں ۔میری دعا ہے اللہ تعالی ان کو صحت تندرستی والی زندگی عطا کرے ۔اور زیادہ سے زیادہ رزق عطا کرے امین ثم امین ۔
