
رپورٹ مرزا طارق محمود
جلالپور جٹاں: انجمن مغلیہ برادری کی سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیت اور یونین کونسل نمبر 6 جلالپور جٹاں سے چیئرمین شپ کے متوقع امیدوار مرزا امجد محمود کو متفقہ طور پر انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کا ایک خصوصی فل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا، جس میں برادری کے معززین، بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ الحاج محمد ریاض مرزا، چیئرمین حاجی ریاض ابراہیم، نائب صدر مرزا شاہد انور، مرزا آصف محمود اور مرزا عارف سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران برادری کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد، تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر مرزا امجد محمود کی صلاحیتوں، سماجی خدمات اور قائدانہ کردار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کی صدارت کے لیے منتخب کر لیا۔
انتخاب کے بعد سرپرستِ اعلیٰ الحاج محمد ریاض مرزا،اور چیرمین حاجی مرزا ریاض ابراہیم اور سابقہ صدر حافظ مبشر نعیم دیگر عہدیداران اور برادری کے معززین نے نومنتخب صدر مرزا امجد محمود کو دلی مبارکباد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ مرزا امجد محمود کی قیادت میں انجمن مغلیہ مزید فعال اور مضبوط ہوگی اور برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔ انجمن مغلیہ جلال پور جٹاں کے اجلاس کے اختتام پر برادری کے لوگوں کو بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی ۔
نومنتخب صدر مرزا امجد محمود نے تمام بزرگوں، عہدیداران اور برادری کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور برادری کے اتحاد، اتفاق اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔نئی خبروں کے لیے دیکھتے رہیے یو جی نیوز جلال پور جٹاں مرزا طارق محمود
