سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ نے طیب بکڈ پو اینڈ ریسورس سنٹر کی طرف سے لگائے کتاب میلہ

Spread the love


وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ نے طیب بکڈ پو اینڈ ریسورس سنٹر کی طرف سے لگائے کتاب میلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کے شہر کے صحافیوں کو قلم کی حرمت کا ہر قیمت پر پاس رکھنا چاہئے کچھ بھی ہوجائے مگر قلم کے تقدس اور لفظ کی حرمت کو پامال نہ ہونے دیں،کرپٹ افسروں کی تعریف یا خوشامد کرنا آپ کے شایان شان نہیں ہے،وزیرآباد کے عوام کو خاص طور پر صحافیوں کو اپنے سیاستدانوں اور اس شہر میں تعینات ہونیوا لے افسروں کا کڑا احتساب کرنا چاہئے اگر کوئی ممبر ڈویلپمنٹ فنڈز میں سے کمیشن کے نا م پر حرام کھا تا ہے یا کوئی افسر راشی اور کرپٹ ہے تو اسے بے نقاب کریں یہ ہے اصل صحافت کا اصل کردار۔اس موقع پر عثمان چیمہ، پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،راجہ اشتیاق اللہ خان، سی ای او ایجوکیشن فرخندہ یاسمین،پرنسپل کیو ڈی پی ایس سکول مس انعم سعید،ڈائریکٹر محمد آصف تارڑ،میر ماجد علی سالار،افتخارحسین صدیقی،ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت،محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،محمد صفدر ودیگر بھی موجود تھے۔ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ کتاب علم کا نور پھیلاتی ہے جس سے جمود جہالت اور تعصبات کے اندھیرے کم ہوتے ہیں اس لئے کتاب اور علم کے ساتھ ناطہ جوڑیں اگر کتاب ہاتھ سے چھوڑ دینگے اور علم سے رشتہ توڑ دینگے تو معاشرے میں جہالت تعصبات عدم برداشت اور انتہا پسندی کے کانٹے اگ آئینگے،لوگ پوچھتے ہیں کہ حکومتیں اور حکمران بدلتے رہے مگر عام آدمی کے حالات نہیں بدلے عام آدمی کے حالات میں بہتری کب آئے گی اس کا درست جواب یہ ہے کہ عام آدمی کے حالات اس وقت تک بہتر ہوں گے جب وہ خود کردار کو اہمیت دے گا جب وہ ہر سطح کی قیادت کا فیصلہ کرتے وقت پیسے مفاد برادری یا دوسرتی پر اعلی کردار کو فوقیت دے گا جب عوام سب سے اعلی کردار کے حامل افراد کے پاس جاکر خود انہیں قیادت کرنے پر مائل کرینگے تو اس وقت عوام کے حالات میں بہتری آئے گی اور وہ اصل تبدیلی ہوگی۔( فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں