جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے فلیٹس، کوارٹرز متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے، فلیٹس کی آرائش تو دور کی بات ضروری مرمت تک کئے جانے کی زحمت گوارا نہیں کی جارہی انکی دیواروں پر دراڑیں اور سیم نمودار ہو چکی ہیں جبکہ ان میں صفائی سمیت سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی ناقص ہے فلیٹس سے ملحقہ صحن بھی ویران ہو گئے ہیں، سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ نظام نہیں،جس کے باعث سرکاری کالونیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو سروے کے دوران سرکاری کالونیوں میں مقیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے بتایا کہ جہلم میں مختلف محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے گئے فلیٹس و کوارٹروں میں پچھلے کئی برسوں سے رنگ و روغن نہیں کرایا گیا، بجلی کے میٹرز بھی غیر محفوظ ہیں، بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے، صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلاتا رہتا ہے، مکینوں نے محکمہ پوسٹ آفس، محکمہ ٹیلیفون، محکمہ ریلوے، محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار سے سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
