جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ضلع بھر کے متعدد تھانوں میں انسپکٹرز کی جگہ ناتجربہ کار سب انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ اوز تعیناتیوں سے مسائل بڑھ گئے، جرائم کی وارداتوں کیساتھ شہریو ں کے باہمی تنازعات میں بھی اضافہ، شہریوں کا پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد، اعلیٰ پولیس حکام سے پولیسنگ نظام پر نظر ثانی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے متعدد تھانوں میں انسپکٹرز کی بجائے سب انسپکٹروں کو ایس ایچ اوز تعینات کردیاگیاہے، جونیئر اور ناتجربہ کار سب انسپکٹروں کی بطور ایس ایچ اوز تعیناتیاں زیادہ تر سیاسی اور بااثر افسران کی سفارشوں پر کی جارہی ہیں جبکہ تھانوں میں سینئر انسپکٹرز سے بطور تفتیشی آفیسر کے کام لئے جارہے ہیں، سینئر اور جونیئر ز کے عہدوں میں فرق، اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے پیش نظر انسپکٹرز کی جونیئرز کے ماتحت رہ کر دلجمعی سے کام نہیں کر پاتے جس سے انسپکٹرز کی کارکردگی پر برا اثر اور جرائم میں اضافہ ہورہاہے، بعض سب انسپکٹرز بطور ایس ایچ او اپنے اصل فرائض پر توجہ دینے کی بجائے علاقوں کے بااثر افراد، چوہدریوں، قبضہ گروپوں سے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار، آئی جی پنجاب سے معاملہ کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے پولیس نظام میں بہتری لانے اور میرٹ پر انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ اوز تعیناتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
