جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش، غریب طبقہ بے بسی کی تصویر بن گیا، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر لنڈے کا کارروبار کرنے والے افراد نے اپنے سٹال قائم کررکھے ہیں، سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے متوسط اور غریب طبقہ کے افراد جرسیاں، سوئٹر، جوتے، جرابیں اور دیگر اشیاء خریدنے کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کررہے ہیں، گزشتہ سالوں کی نسبت امسال بازار میں موجود لنڈے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناء اضافہ ہو چکا ہے، کمر توڑ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے حکمران طبقہ پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر عوام کا ووٹ حاصل کرکے کرسی اقتدار پر قبضہ کیا تو کسی نے قرض اتاروملک سنوارو اور غربت مکاؤ کا نعرہ لگا کر عوام کو اپنے جال میں پھانس کر اقتدار کے مزے لوٹے۔حکمرانوں کو چاہیے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کریں تاکہ غربت میں کمی واقع ہو سکے۔
