اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے

Spread the love

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی بہت جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا کار سرکار میں مداخت ناقابل برداشت ہے یہ باتیں جمعرات کے روز مجسٹریٹس کے ساتھ اہم اجلاس کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں سخت کاروائی کی جائے، بعد ازاں تحصیلدار مختار احمد نے خالصہ سرکار اور سرکاری اراضی پر کی جانے والے تعمیرات کے خلاف مجسٹریٹس کے جانب سے کریک ڈاون کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ہ کیا، انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلا س مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹس ذوالفقار علی، قندیل زہراء میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ الگ الگ ٹیمیں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں غیر قانونی اقدامات کے خلاف سخت کاروئیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا سے متنازعہ زمینوں کی لین دین نہ کریں جانچ پڑتال کے بعد ہی اراضی کی خریدو فروخت کریں تاکہ پریشانیوں سے بچ سکیں اور لینڈ مافیا کے چنگل محفوظ رہ سکیں۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعرات 24 دسمبر 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں