انیس سو پینسٹھ سے آج تک تربیت یافتہ رضاکار بلا معاوضہ سرکاری امور میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں.
اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس کے پچاس ہزار رضاکار مفت میں خوار ،وسائل کے باوجود بھی حکومت کی چشم پوشی نے خدمت کی جذبے سے سرشاد نوجوانوں کے حوصلے پست کر دیے ۔تقسیم ہند کی تحریک میں حصہ لینے والے مسلمان نوجوانوں نے 1956میں عوامی خدمت کے تحت حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں ۔تب سے لے کر آج تک سول ڈیفنس کے رضاکار حب الوطنی کے جذبے کے تحت قدرتی آفات اور زمینی حادثات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔عوامی خدمت کے نتیجے میں اداروں سول ڈیفینس کے ہزاروں رضاکار زخمی سینکڑوں اپائج ہو چکے ہیں ۔وطن سے محبت کا یہ جذبہ اب بھی موجود ہیں ۔اس وقت خیبرپختونخوا میں 50 ہزار رضاکار عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر محکمہ پولیس ،ریسکو کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ نہ صرف پوری دلیری سے کر رہے ہیں ۔بلکہ حکومت کے دیگر معاملات میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔اس رضاکار فورس کے ساتھ حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں وعدے بھی کیے گئے ہیں ۔کہ ان کی تربیت کے اخراجات اور ان کو روزانہ کے حساب سے معاوضہ دیا جائے گا ۔لیکن تاحال ان کو کسی بھی سرکاری معاوضہ سے محروم رکھا گیا ہے ۔حکومت فوری طور پر ان کو محکمہ پولیس میں ضم کریں ۔تاکہ ان قومی رضاکاروں کو ان کی خدمت کا صلہ مل جائے ۔اور اگر حکومت ان کی قومی خدمات کا اعتراف کا صلہ نہیں دے سکتے ۔تو ان سے مفت کی ڈیوٹی لینے کی زحمت بھی نہ کریں ۔کیونکہ اس وقت ملک کی صورتحال میں رضاکاروں کی مالی حالات کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی غیر محفوظ ہیں ۔اگر خدا نہ خاستہ دورانے ڈیوٹی کوئی رضاکار شہید ہوا تو ان کی ذمہ دار کون ہوگا ۔لہذا حکومت فوری طور پر ان سے کیے گئے وعدے پورا کرکے وطن کے جذبے کے تحت کام کرنے والے ان نوجوانوں کو ان کی خدمت کا صلہ کے طور پر ان کو پولیس میں ضم کریں ۔تاکہ نوجوانوں میں قومی جذبہ میں مزید نکھار آئے ۔اس حوالے سے چیف وارڈن سول ڈیفنس بنوں ملک نافدخان جھنڈوخیل کا کہنا ہے ۔کے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو ہم اپنی مدد آپ کے تحت تربیت دے رہے ہیں ۔اور ہم نے تمام یونین کونسل سطح پر ایک ٹیم بناکر قدرتی آفات سمیت احساس پروگرام ،پولیو مہم ،کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ،اور ذیلی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر عوامی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔اور جہاں بھی پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کو افرادی قوت کی ضرورت ہوتا ہے ۔ہم انہیں پورا کر رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔کہ وہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو آلات سے لیس بنائیں ۔اور ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو اعزازیہ کی ادائیگی بھی یقینی بنائے ۔تاکہ خدمت کا یہ جذبہ بھی برقرار رہے ۔اور ہمارے رضاکاروں کی مالی پریشانیاں بھی دور ہو جائے ۔
