ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس،

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 26 دسمبر 2020

ساہیوال(آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس،ڈپٹی کمشنر بابر بشیرنے اجلاس کی صدارت کی،329جاری منصوبوں میں سے 212مکمل،زیادہ ترسکیموں کا تعلق سیوریج کی فراہمی،پینے کے صاف پانی کی دستیابی،سولنگ،بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق ہے -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں مختلف جاری ترقیاتی پروگراموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے سکیموں پر کام کی رفتار بارے آگاہ کیا -انہوں نے بتایا کہ مختلف پروگراموں کے تحت 329منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے 212مکمل کر لئے گئے ہیں جن پر موجود ہ مالی سال کے دوران اب تک 96کروڑ20لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں -مکمل ہونے والی زیادہ تر سکیمیں ممبران اسمبلی کو ملنے والے فنڈز سے متعلق ہیں -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی تا کہ انہیں بر وقت میں مکمل کیا جا سکے -ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکرم وٹو نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن کی 29سکیمیں 5کروڑ20لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جا چکی ہیں جن سے ان سکولوں میں اضافی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ 2،2بوائز اور گرلز پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے جن پر 3کروڑ93لاکھ روپے لاگت آئے گی -اس کے علاوہ سوشل ایکشن پروگرام کے تحت 75منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں جن پر 28کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں -اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو،ایکسین بلڈنگ ذوالفقار علی اور دوسرے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں