ساہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید شیر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی دور روزہ تقریبات کا سلسلہ آج اختتام پذیر ہوا، ہڑپہ کے قریبی گاؤں چری کھوکھراں میں تقریباً ایک صدی سے جاری عرس جس کا انصرام اہل دیہہ کرتے آرہے ہیں مختلف ثقافتی کھیلوں میں تھپڑ کبڈی کا شاندار مقابلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔ کبڈی کھیل کے نگران ڈپٹی کوآرڈینیٹر نارکو ٹیکس کنٹرول ڈویژن ساہیوال ملک مزمل حسین کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی صدیوں پرانا ثقافتی و صحت مندانہ کھیل ہے پنجاب کے گھبرو جوان میدان میں ایک دوسرے کا للکارتے ہوئے شائقینِ کبڈی کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، کبڈی جیسا دلیرانہ کھیل آج کل منشیات و جنسی جرائم سے دوری کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس موقع پر اہل علاقے سیاسی و سماجی شخصیات نے ایک صحت مند تفریح میسر کرنے پر سید افضال حسین شاہ، ملک مقصد کھوکھر ، ملک نواز کھوکھر،ملک محمد یار کھوکھر، ملک غلام فرید کھوکھر، ملک بشیر کھوکھر، ملک عالم شیر کھوکھر، ملک لال کھوکھر، ملک عالم شیر کھوکھر و کھوکھر برادری کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیر کالونی جی ٹی روڈ جہلم کے مقام پر بس، ٹرک اور مزدا میں تصادم
ڈپٹی کمشنر گوجرانوا لہ نوید احمد کا وزیر آباد کا دور ہ
انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے زیراہتمام نجی میرج ہال میں ایک عظیم الشان عشق رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
وزیرآباد کی نجی سوسائٹی مکینوں نے ایک چور کو موقع پر پکڑ لیا جب کہ دو چور فرار ہونے میں کامیاب
دینہ، عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی