وزیرآباد(طارق جاوید ملک) سیالکوٹ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر تاخیر کا شکار شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے دفاعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل سیالکوٹ روڈ کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے اس روڈ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ، سمبڑیال ڈرائی پورٹ کی جانب روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں سڑک خراب ہونے سے یہاں آئے روز حادثات پیش آتے ہیں جس سے نہ صرف انسانی جانوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ لوگوں کی گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں شہریوں اور ٹراسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محکمے کام شروع تو کر دہتے ہیں لیکن کام انتہائی سست روی سے کرتے ہیں جس سے عام لوگوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ روڈ کو سوہدرہ سے لے کر کچہری چوک اور نالہ پلکھو تک مرمتی تعمیر کرنا تھا جس میں سے کچھ کام کرنے کے بعد تاحال تعمیراتی کام بند پڑا ہے۔شہر کی عوامی سماجی تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر تعمیر کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے عوام کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
