تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ جہلم اور پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد

Spread the love


جہلم (سلطان رضوی) جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈجہلم نے اپنا ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اور تنظیم پناہ کے تعاون سے جہلم میں شاندار میڈیکل کیمپ لگا کر جہلم کی عوام کے دل جیت لیے اس میڈیکل کیمپ میں تقریبا 2600 افراد نے اپنا مکمل چیک اپ کروایا اور فری ادویات بھی دی گئیں میڈیکل کیمپ میں ہر طرح کا ٹیسٹ بھی فری کیا گیا سب سے بڑھ کر گائنی کے حوالے سے الٹرا ساونڈ ای سی جی ایکو جیسے ٹیسٹ بھی بالکل فری ہوئے یہ کیمپ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سے 25 سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے حصہ لیا جن کی سربراہی تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیرمین کرنل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد جرال نے کی اس کے علاوہ اس میں مرکزی سرپرست اعلی برگیڈیر ریٹائرڈ محمد منیر جرال بانی چیئرمین محمد عظیم جرال مرکزی جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد جرال جنرل سیکرٹری راولپنڈی حامد علی حبیبی جرال میرپور کے صدر حافظ مقصود جرال اور ان کی ٹیم گجرات کے صدر راجہ عبدالرشید جرال جہلم سے مرزا راشد ندیم جرال سابقہ چیرمین بلدیہ سی ای او سٹار فیبرکس ذیشان ندیم جرال سابقہ کونسلر ظفر اقبال جرال ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے خصوصی شرکت کی میڈیکل کیمپ میں تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ جہلم کے عہدیدارو کے علاوہ تقریبا 40 کے قریب رضا کاروں نے خصوصی طور پر تعاون کیا جن کو آخر میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا مرکزی قیادت نے جہلم تنظیم کو اس پروقار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جس ضلعی صدر راجہ اخضر علی جرال ایڈووکیٹ نے تمام معزز اکابرین مہمانوں اور کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف یوتھ کے ممبران اور رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں