جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گزشتہ روز ابر رحمت برس پڑا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصرا مجد مغل) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گزشتہ روز ابر رحمت برس پڑا،ضلع کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا، سردی میں اضافہ،لوگوں کے چہرے بارش سے کھل اٹھے،موسم خوشگوار ہو گیا،شہریوں نے بارش پر پاک پرودگار کا شکر ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں دینہ، جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بیماریوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے کسان گزشتہ روز ہونے والی بارش سے پھولے نہیں سما رہے۔شہریوں نے بارش کا خوب لطف اٹھایا اور اس عنایت کے لئے اللہ کا شکرادا کیا، بارش کا بہت خوشگوار اثر ہو ا، اس کی وجہ سے درختوں پر ہریالی آگئی، فضا خوشگوار اور ماحول صاف ستھرا ہوگیا، انسانوں سمیت چرند، پرند غرض ہر ذی روح نے اس بے پایاں نعمت کے لیے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش بروقت ہو جانے سے ہماری فصلیں اچھی ہوں گی اور ہمارے سال کے دانے حاصل ہو جائیں گے۔ ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، بارش سے پودوں جانوروں میں ایک مرتبہ پھر جان سی آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں