جدید ترین دور کے برطانیہ میں رہنے والوں کے لیے 2020 بدترین سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا

Spread the love

گریٹر مانچسٹر (عارف چوہدری)

نئے سال کی آمد پر راچڈیل سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ جدید ترین دور کے برطانیہ میں رہنے والوں کے لیے 2020 بدترین سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا کورونا وائرس کی وبا سے لاتعداد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ان کا کہنا تھا کہ اگست کے وسط میں ہم نے نیشنل ہیلتھ سروس کے سٹاف پولیس اور فائر بریگیڈ کے لیے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ انہوں نے  کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں دن رات  اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ہماری زندگی کو بچایا ان کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں نے انتھک محنت سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ایجاد کی جس سے 2021 نئ امیدیں لیکر آئے گا دنیا انکا کہنا کہ ہمیں اپنے پیاروں بارے سوچنا چاہیے ہمیں برطانیہ اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر سال کے لیے پر امید ہوں ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ سب کو اچھی صحت عطا فرمائے .2020 میں ہم سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہم کورونا وائرس وبا سے دنیا چھوڑنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ہم سب کو اپنے خاندان دوست احباب اور کمیونٹی کے دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو سال ہم سے جدا ہوا ہماری زندگی میں ایسی تلخ یادیں چھوڑ گیا جو ہم اپنی زندگی میں کبھی بھی بھول نہیں سکیں گے دنیا کا نظام رک گیا روز مرہ زندگی کے معاملات تعطل کا شکار ہو گئے سماجی رابطوں اور سرگرمیوں پر جمود طاری ہو گیا اور کئ افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذہنی امراض کا شکار ہوئے دعائے رب ذوالجلال ہے کہ آنے والا سال ہمارے لیے رحمتوں و برکتوں کا لیکر آئے اور ہمیں آزمائشوں سے چھٹکارا دے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوأرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ ہمیں رب ذوالجلال سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی چاہیے ہم اگر صدقے دل سے بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہو جائیں تو رب ذوالجلال ضرور ہماری سنے گا کیونکہ وہی غفور الرحیم ہے نئے سال کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد اور عالم اقوام کی انسانیت کے لیے نیک تمناؤں کا متمنی ہوں۔ مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ پچھلے برس نے ہماری روزمرہ زندگی پر انتہا گہرا اثر ڈالا کے ہم اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ سائنس جتنی مرضی ترقی کر لیے نظام قدرت کے آگے بے بس ہے نئے سال کی آمد پر رب العالمین کے فضل و کرم اور انسانیت کو کڑی آزمائش سے نبرد آزما ہونے کے لیے پرامید ہوں عالم اقوام کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نئے سال کا سورج نئ امنگیں و امیدیں لیکر طلوع ہو رہا ہے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں ملکر کردار ادا کرنا چاہیے-سابق امیدوار یورپی پارلیمنٹ اور مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ نے بھی اپنی طرف سے نئے سال کی مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں