


اولڈھم (عارف چودھری)
نئے سال کی آمد پر ممتاز سماجی کاروباری شخصیات ڈاکٹر عمیر اور نبیل جاوید نے قریبی رفقا اور عزیز و اقارب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات اور نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شہازیب خان کا کہنا تھا کہ امید ہے آنے والا سال سب کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے . رانا امتیاز کا کہنا تھا کہ عزیز و اقارب اکٹھے ہوئے ہیں 2020 مشکل ترین تھا دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے بہتر ثابت ہو کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو شروع کر سکیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں لوث آئیں ۔ محسن رزاق مغل کا کہنا تھا کہ نیا سال نئی امیدیں لیکر آیا ہے پرامید ہیں کہ لوگ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور زندگی کی رونقیں بحال ہوں گی۔ میزبان نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ نئے سال کی شروعات پر ہم نے عزیز و اقارب اور قریبی رفقا کو دعوت دی دعا ہے اللہ تعالیٰ سب کو نئے سال کی خوشیاں نصیب کرے۔ بر طانیہ کی کاروباری اور مزہبی شخصیت محمد اسحاق عزیز سابق کونسلر ضرار افظل ملک وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین -چودھری اسحاق -فیاض بشیر -شاہ زیب -ایڈووکیٹ محمد شعیب اور عبدالرحمان عزیز کی خصوصی شرکت عشائیہ میں شریک افراد نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے پر زور دیا ۔ مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں سے کی گئ ۔
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مشکل ترین حالات میں بھی خوشی کا اظہار کر کے زندہ دلی کا عملی نمونہ پیش کرتی ہے