فرینڈز آف وھاڑی” برطانیہ کے صدر حافظ محمد عبداللہ چوھدری کی بھانجی “ کنزہ نصر “ ایک حادثہ میں جاں بحق

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جانا ہے کہ نصر اقبال چوہدری چیف وزارتِ
پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ ( اسلام آباد ) کی صاحبزادی , اُسامہ نصر چوھدری کی بہن ، طاہر اقبال چوہدری ایم این اے وہاڑی، قمر اقبال چوہدری، فخر اقبال چوہدری صدر پی ٹی آئی ایسٹ اسکاٹ لینڈ ، نذر اقبال چوہدری ، زاہد اقبال چوہدری سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بھتیجی ، ڈاکٹر اقبال چوھدری کی نواسی اور“ فرینڈز آف وھاڑی” برطانیہ کے صدر حافظ محمد عبداللہ چوھدری کی بھانجی “ کنزہ نصر “مورخہ 3 فروری2021 کو یونیورسٹی جاتے ہوئے ایک حادثہ میں جاں بحق ھو گئیں ہیں

’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘

23 سالہ کنزہ نصر یونیورسٹی آف مانچسٹر میں ائیرو سپیس انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ میں فائنل ائیر کی ھونہار طالبہ تھیں – کنزہ نصر سوشل ویلفئیر کے لیے قائم کیے گئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں جن میں
“ تھنک قرآن “ کے ساتھ پاکستان میں بیوہ خواتین کے لیے گھروں کی تعمیر ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذریعے یتیم اور نادار بچوں کی تعلیم اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کی اسلامک سوسائٹی شامل ھیں ۔ کنزہ نصر کے صدقہ جاریہ کے لئے “ کنزہ نصر میموریل ٹرسٹ “ کو قائم کرتے ھوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جانے اور دیگر رفاعی کاموں کے لیے قائم کیے گئے اکاؤنٹ میں اسکے خاندان ، عزیز و اقارب ، کزنز ، کلاس فیلوز اور جاننے والوں کی جانب چند گھنٹوں میں ھی تیس لاکھ روپے سے زائد عطیات کا اکٹھا ھو جانا مرحومہ کی فلاحی خدمات کا اعتراف ھے – وھاڑی میں کنزہ نصر کے آبائی گاؤں میں
پہلے سے “ قائم ظفر اقبال چوھدری میموریل فری ڈسپنسری “ اور
“ الحاج محمد شریف میموریل سکول “
کو بھی “ کنزہ نصر میموریل ٹرسٹ “ کے زیرِانتظام مزید فعال اور منظم کیا جائے گا –
واضح رھے کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی کنزہ نصر کے کے آبائی گاؤں چکنمبر 47 ڈبلیو بی وھاڑی میں لگایا جائے گا –
ہم دکھ کی اس گھڑی میں نصر اقبال اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کنزہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں