میاں نواز شریف نے ووٹ کو عزت۔ دو کے نعرے کے زریعے عمران خان کو اسی کی پچ پر کلین بورڈ کر دیا , بیرسٹر امجد ملک

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
پاکستان الیکشن کمیشن کے ڈسکہُ الیکشن دوبارہ کرانے کے فیصلے پر پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر اور پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے زریعے عمران خان کو اسی کی پچ پر کلین بولڈ کیا ہے۔ این اے ۷۵ ڈسکہ اصل میں جنرل الیکشن ۲۰۱۸ کی بیماری کی تشخیص اور دوبارہ الیکشن اور نتیجہ اسکے علاج کی طرف پیش قدمی ہوگی۔
یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اب مارچ سے پہلے مارچ کا ماحول بن گیا ہے ۔ یہ مسلم لیگ اور پی ڈی ایم کی ایک گلاس توڑے بغیر بڑی کامیابی ہے۔ پورے مارچ میں اور 26 مارچ کے لانگ
مارچ سے پہلے ہی پنجاب /پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بیانیہ راج کررہا ہوگا

جمہوریت کی کمزوریوں کا علاج مزید جمہوریت میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں