محمد شہزاد علی مرزا کو مانچسٹر فیوچر وزن آرگنائزیشن کی طرف سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Spread the love

ہے لوگ وہی جہاں‌میں اچھے
آتے ہیں‌ جو کام دوسروں کے


اردوگلوبل مانچسٹر کے سی او، اوپن کچن مانچسٹر کے سی او، محمد شہزاد علی مرزا کو مانچسٹر فیوچر وزن آرگنائزیشن کے چیرمین سید سجاد حیدر کی طرف سے گولڈ میڈل سے نوازا اور اسی دن دوسرا ایوارڈ بھی دیا گیا.


اوپن کچن مانچسٹر کا آغاز کیے ہویے آج 332 دن ہو چکے ہیں ، محمد شہزاد علی مرزا نے اکیلے اس سفر کا آغاز کیا تھا اور آج الحمد للہ ان کے ساتھ بہت سی آرگنائزیشن مل کر ان کا ساتھ دے رہیں‌ ہیں


میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا


68 لوگ روزانہ شروع میں کھانا کھاتے تھے اور آج الحمد للہ یہ تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ مستفید ہوتے ہیں‌،
محمد شہزاد علی مرزا کے ساتھ اس وقت جو ادارے مل کر ان کا ساتھ دے رہیں‌ہیں‌ان میں‌فوڈ سپورٹ نیٹ ورک، مسلم ہینڈز، بی ایم ای نیٹ ورک، قادریہ جیلانیہ سنٹر وغیرہ شامل ہیں.
مانچسٹر میں‌بسنے والی کمیونٹی اور اور تمام افراد نے محمد شہزاد علی مرزا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ صدیوں میں‌پیدا ہوتے ہیں‌جو دوسروں کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں