مانچسٹرعلامہ عظیم جی
نارتھ ویسٹ مانچسٹر کی معروف سماجی مذھبی شخصیت برطانیہ کے معروف نعت خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم الحاج میاں خان چشتی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کافی عرصہ سے بیمار تھے ان کے چار بیٹے اعجاز خا ماجد خان ڈاکٹر محمد ذاکر خان سحر خان ایک بیٹی سوگوار ھین مرحوم خان چشتی گزشتہ 40 برس سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور مذہبی محافل میں نہایت عقيدت سے پر سوز انداز میں آقا سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھتے تھے مرحوم اپنے آبائی علاقہ چہلم پاکستان میں بھی فلاحی کام کرتے تھے ان کی وفات کی خبر سے نارتھ ویسٹ اور گریٹر مانچسٹر کی مذہبی کاروباری اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی مرحوم کی وفات پر نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی حمزہ ویلفیئر سوسائٹی صدر استاد ملک صفدر اردو گلوبل چیف آرگنائزر محمد شہزاد علی مرزا غلام مصطفی مغل علامہ غلام ربانی افغانی مولانا محمد بخش عبدالجبار جھانگیر اختر محمد جمیل اختر جاوید صدیق محمد اقبال قریشی پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی صاحبزادہ احمد وقار قادری وسیم چوہدری حفیظ چوہان عامر خان حاجی محمد شبیر معصوم ماہی صفدر بلوچ علامہ عظیم جی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے تعزیت اور دعائے مغفرت کی_ علامہ عظیم جی
