ممتاز چودھری جیسے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ھوتی ہے قونصل جنرل طاق وزیر

Spread the love

۔ اولڈھم (رپورٹ -چودھری عارف پندھیر)پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروبار میں ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے وہ آج اولڈھم کی مشہور کاروبار سماجی شخصیت اور ممتاز جیو لرز کے چئیرمین چودھری ممتاز – کاروباری شخصیت این جے مو بائل کے مینجنگ ڈائریکٹر حسین ملک -مشہور نوجوان ڈینٹیسٹ زبیر ممتاز سے جنہوں نے پاکستان میں بھی کئ شعبوں میں سرمایہ کاری کی ھوئ ھے سے خصوصی ملاقات بھی کی انہوں نے برطانیہ نے ہوائی سفر کے لیے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے پاکستان کو ہوائ سفر کرنے کے لیے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر شدید ردعمل کیا بحیثیت نمائندہ حکومت پاکستان ہم نے بھی اس بارے بھرپور آواز اٹھائی اسکے بعد اب بھارت کو بھی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے پاکستان گئے ہوئے افراد کی بڑی تعداد وہاں پھنسی ہوئی ہے امید ہے جلد ہی انکو سفر کرنے کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ہم پر امید ہیں پاکستان میں بھی جلد اس موذی مرض پر قابو پا لیا جائے گا اور اگر ہم نے اپنی جدوجہد جاری رکھی تو برطانیہ جلد ہی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کر دے گا رمضان کریم کے دوران پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے اوقات کار بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم آگے سے بھی زیادہ سہولیات کمیونٹی کو فراہم کر رہے ہیں اوقات کار میں تبدیلی کی خاص وجہ قونصلیٹ عملے کا دور دراز علاقوں سے آنا ہے قونصلیٹ جلد بند کرنے سے وہ وقت افطار گھر

 پہنچ سکتے لیکن ہم قونصلیٹ میں اتنی ہی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پھر سروسز فراہم کر رہے جتنی رمضان کریم سے پہلے تھیں اس موقع پر بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور ممتاز جیو لرز کے چئیرمین چودھری ممتاز ایڈوکیٹ نے کہا کہ سب سے پہلے ھم قونصل جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب سے مانچسٹر قونصلیٹ میں انکی تعیناتی ھوئ ہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل بہت تیزی سے حل ہو رہے ہیں یہ خود گریٹر مانچسٹر کے مختلف ٹا ؤنز میں کمیونٹی کے لوگوں کو ملنے کے لئے انکے پاس پہنچ جاتے ہیں اور کاروباری لوگوں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کی جانب راغب کرتے ہیں -کاروباری شخصیت حسین ملک اور نوجوان ڈینٹیسٹ زبیر ممتاز نے قونصل جنرل طارق وزیر کا اولڈھم آنے پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں