(صابرہ ناہیدمانچسٹر) دریچہ ادب پاکستان کے زیر اہتمام عبدالحمید عدم کی یاد میں آن لائن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مشہور شعراء نے شرکت کی۔ اس مشاعرے میں برطانیہ کی مشہور انٹرنیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انکی ادبی خدمات اور خوبصورت اور عمدہ کلام پیش کرنے پر دریچہ ادب پاکستان کے بانی قمر عباس ہمدانی ، ڈاکٹر شہناز مزمل سرپرست اور پروفیسر صفدر علی شاہ چیئرمین کی طرف سے انہیں اعزازی سند امتیاز سے نوازا گیا.
