تحریک انصاف بر طانیہ کے راہنما ثاقب امین کے والد خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

تحریک انصاف بر طانیہ کے راہنما ثاقب امین کے والد سابق آفیسر ڈربی کونسل مزہبی وسماجی شخصیت محمد امین مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈربی

(عارف چودھری)برطانیہ کے شہر ڈربی میں رہائش پذیر نوجوان تحریک انصاف بر طانیہ کے راہنما اور سماجی شخصیت ثاقب آمین کے والد محترم وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بر طانیہ کے لئے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کے قریبی عزیز سابق آفیسر ڈربی کونسل مذہبی و سماجی شخصیت محمد آمین عارضی دنیا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ۔ نماز جنازہ ڈربی میں ادا کی گئی کورونا وائرس کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم نے ڈربی سٹی کونسل میں 32 سال سوشل سروس میں خدمات انجام دیں کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے انکی رحلت پر ہر آنکھ اشک بار ہے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا اہل خانہ نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے تمام احباب سے مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرحوم سے اپنی زندگی میں کوئ غلطی سرزد ہو گئ ہو تو للہ معاف کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں