قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں اوپن کچن کا ایک سال مکمل ہوا

Spread the love

ایک سا مکمل ہونے پر آرگنائزر شہزاد مرزا کی کاوشوں کو سراہا گیا۔۔۔اب تک 64000 ہزار افراد میں پکا ہوا کھانا اور راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ ( شہزاد مرزا)

(صابرہ ناہید مانچسٹر) قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد 16 اپریل 2020 کو اوپن کچن کا آغاز کیا گیا ۔ جس کا مقصد کورونا سے متاثرین اور غریب و مسکین افراد میں کھانا مہیا کرنا تھا ۔ ابتدا میں اس پروجیکٹ کا بیٹرا اردو گلوبل نیٹ ورک کے سی ای او شہزاد مرزا نے اٹھایا پھر وقت اور حالات کے مطابق اور تنظیمیں بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہوتی چلی گئیں اور اس طرح سے یہ ایک وسیع پروجیکٹ بن گیا ۔ اس کے تحت مقامی ضرورت مند افراد میں روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا اور ہر ہفتہ کے روز پورے ہفتے کا راشن تقسیم بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے سربراہوں کے علاوہ صاحبزادہ جہانگیر مشیر خاص وزیراعظم عمران خان، انیل مسرت مشیر وزیراعظم ،قونصل جنرل طارق وزیر، ممبر پارلیمنٹ راجہ افضل خان، صاحبزادہ وقار، رانا عبدالستار اور عمران سیکرٹری تحریک انصاف نے شرکت کی۔ شرکاء نے آرگنائزر شہزاد مرزا کی کاوشوں کو سراہا اور ولینٹیرز کے کام کی تعریف کی۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ میں نے جب اوپن کچن کے کام کو دیکھا تو میں بہت متاثر ہوا اور میں نے سمائیل ایڈ کے تعاون سے یہ فیصلہ کیا کہ رمضان کے مہینے میں اس پروجیکٹ میں ضرورت مندوں کی کفالت کا بیٹرا اٹھائیں گے۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی قادریہ جیلانیہ کا دورہ کر چکا ہوں لیکن آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ تنظیم پہلے سے بہتر طریقہ سے کام کر رہی ہے اور ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ راجا افضل خان نے کہا کہ میں باقی تنظیموں کو بھی کہا کہ سب تنظیمیں ان کے ساتھ اکٹھی ہو کر کام کریں اور آج یہ سب تنظیمیں مل کر سینکڑوں افراد میں روزانہ کی بنا پر اشیائے خوردنی تقسیم کر رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا میں شہزاد مرزا اردو گلوبل نیٹ ورک کو اور دیگر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان حالات میں وہ ضرورت مندوں کی امداد کر رہے ہیں۔
آرگنائزر شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ ہم نے اوپن کچن کا آغاز اس وقت کیا جب کرونا کی وجہ سےتمام کاروبار بند تھے تب ہم نے حاجتمندوں میں فری کھانا تقسیم کرنے کا آغاز کیا اور الحمدللہ اب تک 64000 افراد میں تقسیم کر چکے ہیں اور دنیا بھر واحد پروجیکٹ ہے جو ایک سال سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ وقار بیگ نے بتایا کہ اوپن کچن 16 اپریل 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں