نیاز گروپ انٹرنیشنل کے چئیرمین نسیم نیاز خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

بر طانیہ اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت گلبرگ گیلریا لاھور کے مینجنگ ڈائریکٹر نیاز گروپ انٹرنیشنل کے چئیرمین نسیم نیاز خالق حقیقی سے جا ملے –

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ

اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – بر طانیہ اور پاکستان کی کاروباری شخصیت نسیم نیاز لاھور میں انتقال کر گئے -نسیم نیاز -نوجوان کاروباری شخصیات نیاز نسیم اور ارباب نسیم کے والد مال ون لاھور اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین رانا امتیاز احمد کے برادر نسبتی -نعیم نیاز -نسرین امتیاز احمد اور محمد سلیم کے بھائ نوجوان بزنس مین علی امتیاز احمد کے ماموں تھے انہوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے کے ساتھ دوستوں کے دوست تھے انکی اچانک وفات پر کاروباری شخصیت کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یوکے چودھری عارف پندھیر-سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم -رانا عبدالستار صدر تحریک انصاف بر طانیہ -کاروباری شخصیت وسیم چودھری-لال قلعہ ریسٹورنٹ کے چئیرمین چودھری مسرت-نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی -سینئر سفارتکار میاں محمود -سیکرٹری تحریک انصاف لاھور رانا جاوید-سابق کونسلر چودھری صلاح الدین پنوار – ضرار افظل ملک-چودھری ممتاز پنوار – محمد پرواز -محمد بابر- ذولفقار علی چوہان -سہیل شیخ-طیب ریسٹورنٹ لندن کے چئیرمین میاں سلیم طیب- ظہور طیب -ڈیوڈ چوہان- محمد اظہر- کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد ارشاد -شیخ شکیل-بیرسٹر امجد ملک- عاصم رشید مئیر راچڈیل – جج احمد ندیم- چودھری بلال اعجاز سابق ایم این اے چئیرمین zakat and usher پنجاب نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں