قونصل جنرل طارق اور ٹریڈ اور انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ اور انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کے ہمراہ اوورسیز پاکستانی فؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات کی اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مادر وطن کے لئے انکی بے لوث خدمات بارے تفصیلی بات چیت ہوئ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک نے بحیثیت چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی او پی ایف پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے پناہ کام کیا جب میں دبئی میں قونصل جنرل تعنیات تھا تو انہوں نے وہاں کے دورے میں بھی کئے اور کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں انکا کردار مثالی تھا ان سے بات چیت میں کمیونٹی کے قانونی مسائل اور انسانی حقوق بارے ہم ملکر کمیونٹی کے لئے کام کریں گے – اس موقع بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا ہم نے پالیسی پر بات کی ہے اور کمیونٹی کے مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے بات چیت کی ہے کہ کیسے ہم ملکر کمیونٹی کے مسائل حل کر سکتے ہیں – مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات ٹریڈ اورانوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کا کہنا تھا کہ بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا پاکستان میں کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے میں اہم کردار ہے ہم بیرسٹر امجد ملک کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے -پاکستان کی درآمدات میں بر طانیہ حاصل کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اپنے چیمبر میں بیرسٹر امجد ملک نے پر تکلف ظہرانہ بھی دیا۔ اور بیرسٹر امجد ملک نے قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کو خصوصی شیلڈز بھی دیں آخر میں سینئر صحافی عارف چودھری کے کزن اور بر طانیہ پاکستان کے مشہور بزنس مین مر حوم نسیم نیاز جنکی دو دن پہلے لاھور میں اچانک وفات ھو گئ تھی کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں