



﴾رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر)
برنج بڈیز کی خواتین کی طرف سے سیما شیخ نے خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ۔ سیما شیخ اور دیگر خواتین نے قونصل جنرل کا پر جوش استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ سیما شیخ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ تقریب کا مقصد پچاس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ا س گروپ کا خاص مقصد یہ ہے کہ خواتین اس عمر میں گھر میں تنہائی کا شکار نہ ہوں بلکہ یہاں آ کر ورزش وغیرہ کے علاوہ ایک دوسرے سے گھل مل کر چائے کافی کا مزہ بھی لیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی شریک ہوں ۔ ۔ خواتین نے کشیدہ کاری ، مختلف کھیل اور طرح طرح کی ایکٹیویز کا مظاہرہ کیا۔ ۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے ہمیشہ کی طرح ایک نئی روایت کا آغاز کیا ۔ انھوں نے روایتی تقریر کرنے کی بجائےخواتین کے ہر گروپ کے پاس جا کر ان کے مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انھوں نے انھیں اپنا فون نمبر بھی شیر کیا اور کہا کہ اگر انھیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ انہیں میسج کریں اور 5 منٹ کے اندر انھیں جواب دیا جائے گا۔ قونصل جنرل نے سیما شیخ اور برنج بڈ یز کے گروپ کی خواتین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہاں کر بہت خوشی ہوئی کہ خواتین اس عمر میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ تقریب کے آخر میں برنج بڈیزکیطرف سے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا