مصطفیہ شریف چیرٹی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فصحے اور پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ اور مینجر ڈاکٹر مہوش جبیں صائمہ اور انکی ٹیم مشترکہ کاوشوں سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love

لندن عارف چودھری :
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات ویلفئیر اتاشی مصباح نورین ،سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون ،سابق مئیر Tamesideکونسل مئیر تافین شریف – ڈاکٹر نازیہ – و کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات جن میں سی ایم ایم کی چیئرمین فرزانہ افضل ، مزہبی سکالر ڈاکٹر زنیرہ امبر ،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار – پامیلا ملک – کونسلر نائلہ شریف کونسلر مقدس بانو – مہوش -انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول -روبینہ خان -مصطفائیہ شریف کی عہدیدران ثمینہ خان -حمیرا سالک کی شرکت ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فصحے آور مزہبی سکالر ڈاکٹر زنیرہ امبر -نے کہا کہ اسلام میں خواتیں کو سب سے پہلے ہمارے آقائے کائنات نے انکے حقوق کو تحفظ دیا انکا مذید کہنا تھا کہ ہمارا نوجوان نسل کو پیغام ہے کہ زندگی گزارنے کا واحدہ راستہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ ڈاکٹر مہوش جبین اور صائمہ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں خواتین نے شرکت کر کے اپنے کردار بارے آگاہی دی ۔روبینہ خان اور انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول اور ڈاکٹر نازیہ نے کہا ابھی بھی خواتین بے شمار مسائل کا شکار ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور خواتین کو انکا حق ملنا چاہیے ۔سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کونسلر مقدس بانو نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں خواتین کے مسائل اور حقوق بارے بات چیت کی گئ۔ سابق مئیر Tameside council کونسلر تافین شریف نے کہا کہ خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہیں ہم اس دنیا میں اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں ۔فرزانہ افضل نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں خواتین کو بااختیار بنانے بارے مختلف تجاویز بارے تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر زنیرہ امبر اور سابق لارڈ مئیر یاسمین ڈار نے کہا کہ دین اسلام میں خواتیں کو مردوں سے زیادہ حقوق دے گئے کمونذتی ویلفئر آتاشی مصباح نورین کا کہنا تھا کہ حضور پاک نے فرمایا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ اپنے گھر والوں کی عزت کرو انہوں نے قرآن کریم و احادیث کی روشنی میں خواتین کے حقوق بارے آگاہی دی ۔ ثمینہ خان اور حمیرا سالک نے آج کے دن کو خواتین کے لئے یادگار دن قرار دیا -پامیلا ملک اور مہوش نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بارے جو درس اہل ایمان کو دیا ہمارے لیے مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں