لندن عارف چودھری :
ایم کے گلوبل ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیگٹیو منور نیازی کی جانب سے مانچسٹر کے بٹ کراہی ریسٹورنٹ چیتھم ہل مانچسٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مانچسٹر بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان تقریب اور چیف ایگزیگٹیو منور نیازی کا کہنا تھا کہ برطانوی معاشرے میں حصول تعلیم کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہمیں اس سے مستفید ہونا چاہیے
تقریب میں شریک سابق لارڈ میئر مانچسٹر اور کاغستدان کے اعزازی قونصل کونسلر عابد چوہان مسرت گروپ کے چیئرمین چودھری مسرت علی – سید عبدل باسط شاہ مشوانی پی ٹی آئ کے سینئر راہنما ملک عمران خلیل سابق ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان – ڈاکٹر زاھد خالد -کاروباری سیاسی شخصیت سید رضوان ہاشمی -ڈاکٹر یونس پرواز اور دیگر کا کہنا تھا پہلے ھم منور نیازی کا شکریہ ادا کرتے ہیںکہ انہوں نے کمونٹی کو روزہ کھلوایا – ایسی تقاریب سے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے
تعلیم بالغاں کو فروغ دینے میں ایم کے گلوبل ایجوکیشن کنسلٹنٹ کا کردار مثالی اور قابل رشک ہے اس کا سہرا اسکے چیف ایگزیگٹیو منور نیازی کو جاتا ہے