گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ برطانیہ

Spread the love

یو جی نیوز برمنگھم رپورٹ شکیل ڈار

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ برطانیہ کے دوران برمنگھم لارڈ میئر چوہدری محمد افضل کی دعوت پر لارڈ مئیر پارلر میں پرتکلف استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں موسم کی خرابی کے باوجود مقامی کونسلروں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت صحافیوں نے شرکت کی لارڈ میئر پارلر پہنچنے پر لارڈ میئر کی طرف سے اپنے دیرینہ ساتھی گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان دنوں برطانیہ کے دورے ہر ہیں اپنے دورے کے دوران برمنگھم میں اپنے دیرینہ ساتھی کونسلر چوہدری محمد افضل کو لارڈ میئر ببنے کی خوشی میں مبارکباد دی اور لیبر پارٹی کی تیس سالہ پرانی یادیں تازہ کی ۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ گورنر پنجاب کا کہنا تھا برطانیہ نے اورسیزپاکستانیوں کو بہت کچھ دیا آج برطانیہ میں کونسلرز لارڈ میئر ز اور ممبرز آف پارلیمنٹ برطانیہ کے لوگوں کے پاکستانیوں پر اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے (ساٹ ) ان کا مزید کہنا تھا کوویڈ کے دو سال کے بعد برطانیہ آ کر اپنی فیملی بچوں سمیت پرانے دوستوں کو ملکر خوشی محسوص کر رہا ہوں ۔اورسیز ووٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا اورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں اہم رول ہے اورسیز پاکستانیوں کا اسمبلیوں میں بھی کوٹہ ہونا چائیے تاکہ ان کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل ہو سکیں اورسیز پاکستانی تیس بلین سالانہ بغیر کسی لالچ کے زرمبادلہ بھیجتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے چھ ملین بہت سی کڑی شرائط پر دئیے ہیں گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں یعنی دہانی کرائی کہ وہ اس اورسیز کی نشستوں کے حوالے سے لابنگ کریں گے (ساٹ )
اس موقع پر تقریب میزبان لارڈ میئر آف برمنگھم نے گورنر پنجاب کا موسم کی خرابی کے باوجود تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا میری گورنر پنجاب سے تیس سالہ رفاقت ہے اور انھوں نے گورنر پنجاب کے لیے ملک و عوام کی خدمت کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (ساٹ)
شدید سردی اور برف باری کے باوجود گلاسگو سے راجہ حنیف ایم بی ای ،کیبنٹ ممبر وسیم ظفر،عادل منظور،راجہ ظفر معروف ،حاجی نجیب ،چوہدری محمد عجائب ،فہیم کیانی سمیت کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں