ردو گلوبل نیوز نوٹنگھم :رپورٹ سید آل محمد
منہاج القرآن نوئٹگم کے زیر انتظام شہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی ۔
جس میں خصوصی خطاب علامہ نعیم طارق ہجویری کیا۔جس کا موضوع تھا کہ اہل بیت سے محبت کا حکم قرآن سے ہے ۔اور اس میں کوئی شک و شبہ نہئں کہ ان سے محبت اصل میں رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم سے محبت ہے اور کیوں نہ ہو جب اسلام کو خون کی ضرورت تھی تو نواسے رسول اور آپ کے بہتر نفوس قدسیہ نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی۔
آپ نے مزید فرمایا کہ آج کل عقیدہ محبت اہل بیت کے حوالے سے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے لیکن شیخ اسلام ڈاکٹر طاہر القدری نے اس موضوع پر ۲۵ کتابیں لکھ کر امت کو صحیح راہنمائی دیکھائ ہے۔اللہ پاک ہمیں اہل بیت سے محبت پر زندہ رکھے اور اسی پر موت عطا فرمائے امین۔
پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب معین الدین نے سر انجام دیں۔
تلاوت حافظ عبید بھٹی نے اپنی پر سوز آواز میں کی اور دورد پاک قاری نثار اور خصوصی منقبت مشہور نعت خواں طاہر محمود نے پیش کی۔اور میاں محمد بخش کا کلام جناب حاجی صدیق نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔
مہناج القرآن نوٹینگم کی تنظیم اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھر پور شرکت کی اور شیخ اسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی بکس کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
آخر میں تمام عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
