جہلم شہر کےگنجان آباد علاقے بنیادی سہولیات سے محروم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر کاگنجان آباد علاقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولیات سے محروم،پورے علاقہ میں سوئی گیس،نہ صاف پانی، بجلی کی بوسیدہ تاریں منتخب نمائندوں نے علاقہ مکینوں سے ناطہ توڑ لیا۔ علاقہ مکین حکومتی نمائندوں کیخلاف سراپاء احتجاج۔ تفصیلات کیمطابق شہر کے گنجان آباد علاقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ منتخب نمائندے ووٹ لینے کیلئے صبح و شام چکر لگاتے ہیں اور مخصوص ٹاؤٹوں کو استعمال کرکے ووٹ حاصل کرتے ہیں لیکن علاقہ مکینوں کو آج تک کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی شہرکا گنجان آباد علاقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے رہائشی آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی لکڑیاں جلاکر کھانا تیار کرنے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے50سال سے زائد عمر کی خواتین آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہیں، دوسری جانب بجلی کی تاریوں کا بوسیدہ نظام اور سنگل فیز کے باعث روزانہ ٹرانسفارمر کا لنک اڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ووٹ حاصل کرنے کیلئے صبح و شام گھروں کے چکر لگاتے ہیں اور بلندوبانگ دعوے کرکے ووٹ حاصل کرتے ہیں علاقہ مکینوں نے کہا کہ2018کے انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں نے سیوریج،سوئی گیس،اور پختہ گلیاں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو منتخب ممبران نے علاقہ مکینوں سے وعدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ علاقہ مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مطالبہ کیا کہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ علاقہ مکینوں کا پی ٹی آئی کی حکومت پر اعتماد بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں