اس موقع پر شہدا کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کے بڑے بھائی شھید آصف خان باغی کی 15ویں برسی اج بروز27 جنوری 2022 بروز جمعرات دوپہر کو بڑی سادگی و احترام سے منائی گئی۔صفدر خان باغی حجرہ نوتھیہ پشاور میں ختم قرآن پاک شہدا امن پشاور ڈھکی دالگراں ڈی آئی جی ملک سعد شہید، ڈی ایس پی خان رازق شہید ،شہید آصف خان باغی ،ناظم محمد علی صافی شہید،نائب ناظم میاں افتخار شہید کے درجات بلندی و ایثال ثواب کے لئیے فاتح خوانی اور خیرات کا اہتمام کیا گیا۔ختم قرآن فاتح خوانی میں سیکنڑوں معززین علاقہ،چیرمین نیبر ھوڈ 71,72 کونسلرز ،سیاسی و سماجی ،علماء کرام ،اساتزہ کرام ،سول سوسائٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران ودیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور انداز سے شرکت کیاور شہدا کی درجات بلندی کے لئیے خصوصی دعائیں کی گئی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ڈھکی دالگراں پشاور کے تمام شہدا کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔شہدا امن پشاور کے عظیم مقصد کو جاری رکھیں گے انکے خون کی راگاہ نہی جانے دئیے جائے گا۔انہوں نے کہا آج ملک اور بالخصوص پشاور کے امن میں ان عظیم شہدا کی قربانیوں کااجم
کرادار جسکی وجہ سے شہر پشاور پر امن سکون کی زندگی بسر کرنے ہیں۔اے راہ حق کے شھیدوں تمہیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں۔