


صحافی علماء اور کاروباری طبقے کا اظہار افسوس
مانچسٹر : ساتھ ساتھ گروپ کی جانب سےپشاورکی امامبارگاہ میں جمعہ کے اجتماع میں بم دھماکے کے خلاف ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے شہداکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا. نظامت کے فرایض سیکرٹری ساتھ ساتھ گروپ جاوید شاہ نے ادا کیۓ . . نوائے جنگ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اور پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چیئرمین اعجاز افضل شیخ نے اس دھماکے کو پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کے خلاف سازش قرار دیا .ایڈیٹر سپیکر محبوب الہی بٹ نے کہا کہ ایک مخصوص مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا گیا۔ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے نائب صدر شوکت قریشی نے زور دیا کہ ملک میں تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے . اردو گلوبل کے چیرمین شہزاد مرزا نے مطالبہ کیا کہ قاتلین اور ان کے سہولت کاروں کوفوری طور گرفتار کیا جاۓ . ساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین اظہر شاہ نے کہا کہ ہمیشہ ایک ہی مذہبی جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے چاہے کوئٹہ ہو یا پشاور ہو. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ظلم اور ستم کو روکا جاے اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جاے . برطانیہ کے مشہور خطیب علامہ شاہ جہان مدنی نے کہا کہ اس بم دھماکے سے دشمن جہاں شیعہ سنی فسادات کروانا چاہتا ہے وہاں ملک میں موجود امن اور استحکام بھی دشمن کی آنکھ میں کھٹکتا ہے . انہوں نے اس بم دھماکے کو صرف ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ پوری قوم کے خلاف سازش قرار دیا. اجلاس میں سید زاہد شاہ بخاری ،سعید احمد، رضوان کاظمی. شاہد نواز . امجد مغل، عبدل باسط ، افضال احمد ، طاہر نوید اور رانا عبدل رؤف اور اقبال صدیقی نے شرکت کی. آخر میں شہدا کے دعا مغفرت کی گئی .