دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانی پاکستان میں در پیش مسائل کے لئے مجھ سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں عامر رفیق قریشی،

Spread the love

لندن /لاھور (عارف چودھری) دنیا بھر اور خصوصی طور پر بر طانیہ کے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کئ مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ھے جن میں خصوصی طور پر پراپرٹی پر قبضہ اور پراپرٹی کا ٹرانسفر اہم ہے ایسے میں حکومت پاکستان کے اداروں کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کئ تنظیمیں اپنی مفت خدمات دیتی ہیں ایسے میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پاکستان چیپٹر کے صدر اور چئیرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونیٹی ایسوسی ایشن اور لاھور کا تاریخی POET ریسٹورنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر نوجوان انٹر نیشنل بزنس مین عامر رفیق قریشی نے کہا کہ ھم اوورسیز پاکستانیوں کی بلا معاوضہ خدمات کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ھمارے آفس کھلا رہتا ہے یا مجھ سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں ھم قانونی مدد بھی فراہم کر تے ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے اگر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی ھے تو بھی ھم انکو مدد فراہم کرتے ہیں سینئر صحافی اور پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ چودھری عارف پندھیر سے خصوصی بات کرتے ہوئے نوجوان بزنس میں عامر رفیق قریشی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی وجہ سے ھمارا ملک چل رہا ہے انہیں ائیر پورٹ سے ھی وی آئ پی پروٹوکول ملنا چاہئے اور انکے لئے خصوصی عدالتیں قائم ھونی چاہئے میں ھر پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانیوں کی سپورٹ کرونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں