صحت ایک نعمت ہے اور اس نعمت کا خیال رکھنا ہر فرد کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔معروف نوجوان نرس کی میڈیا سے گفتگو
پرتگال(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی نرس اولیویا فرینک نے کہا کہ صحت ہی ذندگی ہے صحت بہت بڑی اور عظیم نعمت ہے انہوں نے کہا کہ صحت کی قدر کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہر فرد کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے صحت کے بارے میں معمولی سی غفلت بھی بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے صحت کا بہترین ہونا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آج کل اس تیز رفتار دنیا میں ہر انسان بس پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے ہر وقت بس کام کام اور بس کام ٹیھک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری انسان کی اپنی صحت ہے کیونکہ صحت اچھی ہوگی تب ہی انسان اپنے تمام تر کام اچھے سے سرانجام دے سکتا ہے محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی نرس اولیویا فرینک نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اچھی خوراک انسانی جسم کی ایک بنیادی ضرورت ہے غذائی خوراک کا کردار صحت کو فروغ اور بیماری کی روک تھام میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تا ہم یہ یہ بات نہایت قابل غور ہے کہ محض غذا کی مقدار کی ہی نہیں معیاری غذا کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اس لئے ہر فرد کو اپنے صحت کا خاص خیال کرنا از حد ضروری ہے تا کہ ہر فرد بیماریوں سے بچ سکے۔