سٹرکٹ سیالکوٹ ( پی ایم ایل ن) کے صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد ہیتھرو لندن سے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

لندن عارف چوہدری
پاکستان کی معروف سیاسی فیملی وریو کے منجھے ہوئے اور نہایت ہی مخلص سیاستدان چوہدری طارق سبحانی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے آج لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن روانہ ہو گئے ہیں-
وطن واپسی سے پہلے انھوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ میری قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔قائد محترم میاں محمد نواز شریف اپنی عوام اور ملک پاکستان کے لیے فکرمند ہیں۔ ناکارہ داخلہ و خارجہ پالیسی ،ملکی معیشت کی تباہی،پاکستانی کرنسی کا دیوالیہ،پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ،بجلی و گیس کے یونٹس میں اضافہ، مہنگائی،بےروزگاری،چوری و ڈکیٹی،کرائمز میں تیزی سے اضافے پر تفتیش کا اظہار کیا ہے-
انھوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک پاکستان میں صرف اور صرف قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی بنائی ہوئی پالیسیوں کے ذریعے ہی ترقی اور خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔میں دعاگو ہوں کہ میاں محمد نواز شریف جلد واپس وطن آ کر اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر مہنگائی کی دلدل میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کریں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔
پاکستان کی عوام کو اب پتہ چل گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر ہے جو غریب عوام کو روز گار فراہم کرنے کی صلاحیت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پالیسی کے ذریعے ملک میں خوشحالی اور دنیا میں مقام پیدا کر سکتا ہے۔ ملکی داخلہ و خارجہ پالیسی نے ملک کو تباہ کرنے میں موجودہ حکومت نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔
وطن روانگی سے قبل چوہدری طارق سبحانی نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کیساتھ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور لنچ بھی اکٹھے کیا- الوداعی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی، سنیئر رہنما مولوی عبد الشکور، سابق مشیر خاص وزیراعظم میاں نواز شریف زبیر گل ، حسین نواز شریف،ناصر بٹ و دیگر سے ملاقات ہوئی