پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی 23 مارچ 2016 وجود میں آئی

Spread the love

تاولڈھم (عارف چودھری) پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی 23 مارچ 2016 وجود میں آئی مگر حقیقی معنوں میں ہماری پارٹی مضبوط 2018 کا الیکشن ہارنے کے بعد مضبوط ہوئی جو عناصر کہتے تھے یہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے انہیں الیکشن نتائج نے واضع کر دیا کہ یہاں ان کے ذاتی مفاد پروان نہیں چڑ سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر الوڈ ھم میں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی تقریب جو یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا جو مقامی ھال میں منعقد کی گئی تھی تقریب سے پاک سرزمين پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا, صدد پی ایس پی برطانیہ الطاف شاہد ,سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود ،جنرل سیکریٹری امیر فیصل عوان , نائب صدود ,زبیدہ خانم ,خواجہ یونس ,غلام نبی عامر اور ڈاکٹرعبدل روف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے 3 مارچ 2016 کی مصطفی کمال کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے اس وقت مصطفی کمال کو غدار کہتے تھے مگر میرے دل نے گواہی دی مصطفی کمال نے جتنی بھی باتیں کی تھیں اور آج تک کی ہیں وہ سچ اور حقیقت پر مبنی ہیں ۔ اور آج اپوزیشن اور حکومت کی پارٹیاں سکڑتی جا رہی ہیں اور ہماری جماعت روز بروز پھیلتی اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے سندھ حکومت کے متنازع بلدیاتی بل کے خلاف پی ایس پی کی جدوجہد اور دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سے کامیاب مزاکرات اس بات کا ثبوت ہے ہمادی سیاست اور ہمارا جینا مرنا عوام کے لئے ہے انہوں نے سندھ حکومت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پاک سرزمین پادٹی سے مزاکرات کے بعد جو معاہدہ ہوا تھا اسے بل کی صورت میں پاس کر کے جلد قانونی شکل د ے جس سے سندھ کی عوام منتظر ہیں ۔مقریرین نے یوم پاکستان اور یوم تاسیس کو موضع بناتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمين پارٹی صرف سیاسی جماعت ہی نہیں ہے بلکہ یہ جماعت پاکستان کی بقاء ,استحکام اور ترقی کی ضامن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں