بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز بزنس مین رانا امتیاز احمد کی بیٹی انیکا احمد نے برسٹل یونیورسٹی بر طانیہ سے میڈیسن میں اعلی پوزیشن میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی

Spread the love

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز بزنس مین رانا امتیاز احمد کی بیٹی اور نوجوان علی احمد کی بہن انیکا احمد نے برسٹل یونیورسٹی بر طانیہ سے میڈیسن میں اعلی پوزیشن میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی
لندن۔ (عارف چودھری)بر طانیہ اور دنیا بھر میں پاکستانی طلبا طالبات دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں سے مختلف مضامین میں ڈگریاں لے کر اپنا مستقبل اور پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں اس طرع برطانیہ اور لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت -مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے مینجنگ ڈائریکٹر رانا امتیاز احمد کی صاحبزادی انیکا احمد نے برسٹل یونیورسٹی برطانیہ سے مڈیسن میں اعلی نمبر وں میں ڈگری حاصل کر کے اور پاکستان کا نام روشن کیا انیکا احمد کی میڈیسن میں ڈگری لینے پر مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر اولڈھم جینی ہیریسن ممبر پارلیمنٹ افضل خان ممبر ہاؤس آف لارڈ ز واجد خان سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم سابق مئیر اولڈھم عتیقالرحمن کونسلر یاسمین طور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر -کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سرپرست محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمان عزیز سابق چیف کونسلر ملک اضرار افضل -ملک فواد افضل سینئر صحافی سہیل انجم ملک -کاروباری شخصیت زولفقار علی چوہان -پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار -نے رانا امتیاز کو انکی بیٹی کا میڈیسن کے امتحان پر برسٹل یونیورسٹی بر طانیہ سے ٹاپ پوزیشن لینے پر دلی مبارکباد دی

انیکا احمد نے نے کہا کہ میری کامیابی میں اللہ تعالی کی مہربانی کے بعد میری والدہ اور والد کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں