



رپورٹ اردو نیوز نوٹنگھمم سے سید آل محمد
نوٹنگھمم کی ممبر آف پارلیمنٹٹ نادیہ نے آج مسلم ھینڈز اوپن کچن نوٹنگھمُ کا دورہ کیا . انھوں نے کچن میں موجود کثیر تعداد میں بے گھر اور غريب افراد کو فری کھانا ملنے پر انتھائی خوشی کا اظہار کیا ۔
چیئرمین مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید لخت حسنین اور مینجر مسلم ہینڈز طارق نصیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اللہ کی رضا کے لئے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں
ممبر پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ مسلم ھینڈز اس سال انشاءاللہ 3 مزید اوپن کچن مانچسٹر، برمنگھم اور ایسٹ لنڈن میں شروع کرے گی
برطانوی پارلیمنٹ ممبر نادیہ نے کہا کہ مجھے مسلّم ہینڈز کہ اوپن کچن آنے کا جو موقع ملا میں اس پر بڑی خوش ہوں مسلم ہینڈز خدمت انسانیت کے لیے بہت اہم کام سرانجام دے رہی دعا ہے کہ مسلم ہینڈز اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہو اور دوسرے شہروں میں بھی اوپن کیچن کے ذریعے بے گھر اور نادار لوگوں کو کھانا کھلانے کا جو نیک مقصد یہ ہے کر چلنا چاہتے ہیں اس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کو کامیابی و کامرانیاں عطا فرمائے.میں مسلم ہینڈز ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جو برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں اپنی خدمت سر انجام دے رہے ہیں