گھڑکا ہاؤس ڈنڈی میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا

Spread the love

ڈنڈی (عارف چودھری)
دنیا بھر کی طرع بر طانیہ کے شہر ڈنڈی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر کھڑکا ہاؤس ڈنڈی میں کیک کاٹا گیا مہمان خصوصی پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنما فخر اقبال چودھری تھے دوسرے مہمانوں میں
، کامران ستار،بشیر حسین ملک، محمد اشراق اور انور چوہدری شامل تھے اس موقع پر مہمان خصوصی پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنما فخر اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ ھمارے لیڈر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 26 سال پہلے پاکستان ٹحریک انصاف کی بنیاد رکھی -انہوں نے عوام کو ایک نئ سوچ دی اور وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کو ترقی کی طرف لے جا رھے تھے کہ انٹرنیشنل سازش کے تحت پی ٹی حکومت کو ختم کر دیا گیا لیکن عمران خان بہت جلد اللہ اور عوام کی سپورٹ سے بہت جلد دو تہائ اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آ ئیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں میں شامل کریں گے -انور چودھری اور کامران ستار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئ کی حکومت آئیگی اور عمران خان وزیر اعظم بنیں گے آخر میں دیسی کھانوں سے تواضع کی گئ -اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں