مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے چیف کوآڈینیٹر اور برطانیہ کے مشہور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی انکے دفتر میں خصوصی ملاقات
لندن (عارف چودھری)
مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افئیرز کے چیف کوآڈینیٹر اور بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار -سابق وزیر عابد شیر علی -مسلم لیگ بر طانیہ کے صدر زبیر گل کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان غلام دستگیر لک -بینی وڈیری -انس چودھری-اور عمر شریف بھی شامل تھے بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔وہ آج بھی پاکستان/پاکستانی عوام کیلئے فکرمند ہیں۔ انکی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے۔